Add Poetry

وقت ایسا ہے محبت کا ملا کیا کہنے

Poet: Unknown By: AB shahzad, Mailsi


وقت ایسا ہے محبت کا ملا کیا کہنے
اپنے مالوب کا دیدار ہوا کیا کہنے

تیرے آنے سے ہوئی روشنی گھر میں میرے
آئی ہے چاروں ہی اطراف ندا کیا کہنے

خوبصورت ہے حسیں پیار محبت میری
مل رہی ہے یہ نزاکت میں ادا کیا کہنے

بے وفائی نہ کرے اب کبھی ساجن میرا
کر رہے ہیں سبھی محبت میں دعا کیا کہنے

خوبصورت ہے یہ انداز بیاں لفظوں کا
آج اپنی ہی غزل کوئی سنا کیا کہنے

پاس اپنے میں رکھوں گا یہ نشانی تیری
خوبصورت ہی ترا پھول لگا کیا کہنے

دشمنی ختم ہوئی پیار چلے گا اپنا
میرا دشمن ہے ابھی دوست بنا کیا کہنے

مل رہا ہے جو حجابوں میں نہیں کوئی اور
میرا سجنا ہے حسیں دل یہ ربا کیا کہنے

کہہ دیا آج محبت ہے نہیں چھوڑوں گا
ہونے والا نہیں شہزاد جدا کیا کہنے

 

Rate it:
Views: 1526
14 Jan, 2021
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets