وقت ہر چیز کا امکان بدل سکتا ہے

Poet: Yaseen Shahi By: Yaseen Shahi, Islamabad

وقت ہر چیز کا امکان بدل سکتا ہے
عین ممکن ہے ترا دھیان بدل سکتا ہے

زندگی میں ہے فقط تیری محبّت کی کمی
تو مری زیست کا عنوان بدل سکتا ہے

اب تری یاد تو اس دل سے نکلنے سے رہی
اپنی تقدیر کب انسان بدل سکتا ہے

ہم فقط وصل کے قائل تو نہیں چاہت میں
کب ہمیں ہجر کا طوفان بدل سکتا ہے

لے کے پھرتا ہے ترے غم کا حوالہ شاہی
تو جو چاہے تو یہ پہچان بدل سکتا ہے

Rate it:
Views: 1473
21 Dec, 2010