وُہ لڑکی کئی روز سے چھت پر نہیں آتی
Poet: Nazir Yaad By: Nazir Yaad, Mianwaliچپکے سے لئے ہاتھ میں کنکر نہیں آتی
وُہ لڑکی کئی روز سے چھت پر نہیں آتی
عُمروں کا بھلا ساتھ نبھائے گی وہ کیسے
جو چند قدم سیڑھیاں چڑھ کر نہیں آتی
رات جلتے ہوئے اُس بلب کا مطلب تو یہی ہے
نیند اُس کو بھی میری طرح شب بھر نہیں آتی
نذیر شغل ہے اُس کا بس دستکیں دینا
دروازہ کھلا بھی ہو تو اندر نہیں آتی
More Love / Romantic Poetry








