وہ جو عشق ہم سے ہوا نہیں
Poet: By: nadeem murad, umtata, RSAوہ جو عشق ہم نے کیا نہیں
وہ جو پیار ہم سے ہوا نہیں
وہ جو وقت ہم کو ملا نہیں
وہ قرارِ دل جو لٹا نہیں
وہ جو ایک لمحہ کٹا نہیں
کہیں نقش ہو کے ہے رہ گیا
ترا روپ، عکسِ سکوت ہے
جو گزر گئی وہ گزر گئی
کہیں تھم گئی ہے حیاتِ دل
کہیں رک گیا ہے نظامِ دل
کہیں منجمد نہیں زندگی
نہیں چل رہی کہیں زندگی
یہ سمجھ ہمیں تو پڑا نہیں
More Love / Romantic Poetry






