وہ جو ہر بات شاعرانہ کرتا ہے
شاعری سےسبکو دیوانہ کرتا ہے
یہ میری ہمت ہے کہ بچ جاتا ہوں
میرےدل پہ ہر وار قاتلانہ کرتا ہے
اپنی نظر سےتیر کا کام لیتا ہے
میری سمت جب وہ نشانہ کرتاہے
اس کے پیار میں اتنا کھو چکاہوں
مجھےاپنی ہستی سےبیگانہ کرتا ہے
جب بھی اسےدعوت نامہ بھیجتاہوں
وہ کسی مجبوری کا بہانہ کرتا ہے