وہ زمانہ محبت کی داستان بھی خوب ھے
شہر من کی بستیوں کی رونق بھی خوب ھے
ایک تارا چاھت کا زندگی میں چمکتا ھے سدا
رات چاندنی پہلو میںجناب اورجوانی بھی خوب ھے
سرخ آنچل پر ستارے چمک رھے تھے جوبن میں
اسکا ھاتھ میرے آنچل پرپھر میرا ھاتھ اسکے ھاتھپر
ذرا سا دل کا دھڑکنا بھی کمال
اور پھر نظریں ملنے سے مسکراہٹ بھی خوب ھے
گویا چاند بھی پھینک رہا تھا چاندنی ھم پر
سمجھ لیجیے کہ پھولوں کی برسات خوب ہے
دھڑکتے ہوے دل سے کچھ کہنے کی ہمت نا رہی
اسکی مجھے گلے سے لگانے کی ادا بھی خوب ھے
سناٹاتو ظاھرھےرات کا گہنا ہوتا ھے
پر ہمارے اور انکے درمیان گفتگو بھی خوب ھے
ہم نے آجتک رکھا ھے ان کو دل میں سما کر
وہ دیوانے مے خانے کے ہم ادنی سے پریمی
ان کی محبت بھی کم نہیں دیوانگی ھماری بھی خوب ھے