وہ لفظ بھی کتنے حسین ھیں
جو سوچ سوچ کر
میرے لیے لکھتے ھو
جو تمہارے ہاتھوں
کو چھو کر آتے ھیں
جو تمہاری نظروں
سے گزر کر آتے ھیں
جو تمہاے دل سے
نکل کر آتے ھیں
جو تمہارے جذبات
بتاتے ھیں
جو تمہاری بے چینوں
کو بڑھا جاتے ھیں
جو تمہاری تنہائی
کے ساتھی ھیں
جو میری رو
کو مہکتے ھیں
جو مجھے دیوانہ
کر جاتے ھیں
جو میری اداس لمحوں کو
خوشی دے جاتے ھیں
جو میری ویرانیوں میں
رنگ بھر جاتے تھے
جو میرے دل کو محبت
سے نم کر جاتے ھیں
جو میری آنکھوں میں
تصور بن جاتے ھیں
جو مجھے اس دنیا
سے الگ کر جاتے ھیں
جو میرے خوابوں کو
حقیقت بنا جاتے ھیں
وہ لفظ بھی کتنے حسین ھیں