وہ میرا نام

Poet: Ameel Anjum By: Ameel Anjum, Sheikhupura

 وہ میرا نام اپنی زبان پہ لیتا تو سہی
وفا نہ کرتا نام لیتا تو سہی

ہمیں تو ہر موڑ پر اُس نے دھوکے ہی دیئے
میری کچھ وفا کا صلہ دیتا تو سہی

ہر محفل میں اُس نے مجھے نظر انداز ہی کیا
میری کچھ نظر کی حیا کرتا تو سہی

یونہی اُس کا ملنا اور مل کے بچھڑ جانا
اک بار وہ میرے بارے میں سوچتا تو سہی

Rate it:
Views: 581
23 Jul, 2010