Add Poetry

ٹُھکرا کر محبت میری کہاں جانے کا اِرادہ ہے

Poet: M.Masood By: M.Masood, Nottingham

ٹُھکرا کر محبت میری کہاں جانے کا اِرادہ ہے
مجھے زندگی کے کس موڑ پر لانے کا اِرادہ ہے

یہ جو اب خفا خفا سے رہنے لگے ہو مجھ سے
یہ پیار کا عُروج ہے یا چھوڑ جانے کا اِرادہ ہے

جاتے جاتے یہ تو بتا جاو اے میرے جانشین
میرے پیار میں کمی ہے یا کسی اور سے دل لگانے کا اِرادہ ہے

میرے بعد میری یاد آۓ تو مُڑ کے نہ دیکھنا
کیونکہ تیرے بعد میرا بھی اِس دُنیا کو چھوڑ جانے کا اِرداہ ہے

ٹُھکرا کر محبت میری کہاں جانے کا اِرادہ ہے
مجھے زندگی کے کس موڑ پر لانے کا اِرادہ ہے

Rate it:
Views: 822
02 Jan, 2014
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets