پلکیں بھیگ جاتی ہیں رات کی تنہائیوں میں
Poet: شہناز میرانی By: Shahnaz Merani, Dallasپلکیں بھیگ جاتی ہیں رات کی تنہائیوں میں
کسی کی یاد رُلاتی ہے رات کی تنہائیوں میں
چراغوں کو بُجھا کر اکثر محفلیں سجاتے ہیں
دیکھ تو تیرے دیوانے رات کی تنہائیوں میں
بُھلانا آسان نہیں ہوتا اپنے صنم کو
یۃ کوشیشں مار دیتی ہیں رات کی تنہائیوں میں
محبت کا انجام اب کیا بتائیں ہم تمھیں
جینے نہیں دیتی زندگی رات کی تنہائیوں میں
نۃ پوچھ کیسے سہتے ہیں تیری جُدائی کو
ہم خُود سے بچھڑ جاتے ہیں رات کی تنہائیوں میں
More Love / Romantic Poetry






