پورب سے اٹھتی ان صبا کا ہی سوچ لیتے ہیں

Poet: Santosh Gomani By: Santosh Gomani, Mithi

پورب سے اٹھتی ان صبا کا ہی سوچ لیتے ہیں
رُخ اُس پچھم کی ہوا کا بھی سوچ لیتے ہیں

فضاؤں کی ان شدت سے نہیں ڈرتی مگر
تیری سَر سے اڑتی ردا کا سوچ بھی لیتے ہیں

سنجیدگی کو یہ شراب کہاں بہکا سکیں گے
کچھ مدہوش تیری ادا کا سوچ بھی لیتے ہیں

اگر اپنی راستی کسی کو بھی راس نہیں تو
کبھی کبھی ہم جفا کا سوچ بھی لیتے ہیں

مستقل نرخ مل جائیں تو پھر کیوں پوچھیں
گمراہ اپنے صدا کا سوچ بھی لیتے ہیں

تیری مُسکان پر کچھ تو مَر ہی نکلے
شاید دیوانے قضا کا بھی سوچ لیتے ہیں

اس دامن کو داغ سے بچانے لیئے سنتوشؔ
کبھی کبھی ہم فدا کا بھی سوچ لیتے ہیں

 

Rate it:
Views: 351
06 Feb, 2011