Add Poetry

پھول لے کر گلابوں

Poet: Sajid Awan By: Sajid Manzoor Awan, Islamabad

پھول لے کر گلابوں کے ارادوں میں چلے آنا
وقت ہو تو کبھی میرے خوابوں میں چلے آنا

بھولوں اگر تجھے میں تو زندگی کا سبق بن کر
کتابوں کی طرح میرے نصابوں میں چلے آنا

بھرم میری چاہتوں کا کبھی تم بھی زرا رکھنا
تجھے میں جو پکاروں تو سرابوں میں چلے آنا

طلب ہو جو تمہیں ملنے کی اب حقیقت میں تو
دیدار کے جام لے کر شرابوں میں چلے آنا

ملے ساجد تجھے وہ تو صرف اتنا اسے کہنا
خوشبو کی طرح میرے گلابوں میں چلے آنا

Rate it:
Views: 342
02 Dec, 2009
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets