Add Poetry

پیار اور پیار کا احساس جگائے اپنے

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملایشیا

رنگ اور روپ کے تقدیس بڑھائے اپنے
پیار اور پیار کا احساس جگائے اپنے

اور جزبات کے برسوں سے بُجھے سرد دیے
کہکشاؤں کی طرح ان کو بھی جلائے اپنے

دل پہ پَژمُردَگی طاری ہے جو یہ برسوں سے
آؤ اور مُردہ سے اس دل کو اٹھائے اپنے

زندگی بن گئی ٹھہرے ہوئے جوہڑ کی طرح
تازہ جھرنے کی طرح اس کو چلائے اپنے

دل کی مٹی ہے کڑی دھوپ تلے جھلسی ہوئی
تم بہاروں کی طرح پھول گھلائے اپنے

جب سے آئی ہے سمجھ دیکھی نہیں کوئی بہار
آؤ پت جھڑ کے نشانوں کو مٹائے اپنے

حسن اور حسن کی شہرت میں ہیں بس چار ہی چاند
اس کی شہرت میں نئے چاند لگائے اپنے

سنتے ہیں بولے جو تو پھول جھڑا کرتے ہیں
آؤ اور گھر میں مرے پھول گھلائے اپنے

عمر گزری کہ فقط جیتی ہوں میں اپنے لئے
آو اور خود کو مری جان بنائے اپنے

Rate it:
Views: 267
22 Jun, 2018
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets