Add Poetry

پیار کرتا ہے مگر لوگوں سے ڈر جاتا ہے

Poet: مرید باقر انصاری By: مرید باقر انصاری, Karachi

پیار کرتا ہے مگر لوگوں سے ڈر جاتا ہے
یوں وہ خود اپنے ہی وعدوں سے مکر جاتا ہے

پورے ہونگے یا نہیں یہ تو ہے قسمت کی بات
اس کا احسان ہے وعدے تو وہ کر جاتا ہے

ایسے تو آندھیاں طوفان نہیں آتے ہیں
کوئ دیوانہ درِ یار پہ مر جاتا ہے

لمس جس شخص کا قسمت میں نہ لکھا نہ ہو کبھی
جانے کیوں شخص وہی دل میں اتر جاتا ہے

اک تری یاد مجھے سونے نہیں دیتی ہے
اور پھر سامنے چاند آ کے ٹھہر جاتا ہے

ہم کو اک شخص کا بچھڑن نہیں سونے دیتا
کیسے اپنوں کے بِنا انس سنور جاتا ہے

شاعری میں جو مجھے آج پزیرائ ملی
اس کا سہرا بھی مرے یار کے سر جاتا ہے

ہم اگر ٹوٹ کے بکھرے ہیں تو کیا غم باقرؔ
زندگی پھول ہے اور پھول بکھر جاتا ہے

Rate it:
Views: 325
23 Dec, 2016
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets