پیار کے دیپ جلانے آؤ

Poet: Frehman By: frehman, Dubai

پیار کے دیپ جلانے آؤ
اُداس راتوں کو مہکانے آؤ

کبھی تو پیاس بجھانے آؤ
مجھے نظروں سے پلانے آؤ

کبھی تو پوچھوحال ہمارا اور
حال اپنے دل کا سنانے آؤ

تمھیں ہمسفر بنالیں گے ہم
اِک بار نظریں ملانے آؤ

پھر جانے کب ہو ملاقات فضل
اِک مُلاقات کے بہانے آؤ
 

Rate it:
Views: 729
28 Mar, 2013