چاند ستاروں کا پرستار

Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birmingham

دشمن جب سےمیرا یار بنا ہے
میرے پیار کا وہ حق دار بنا ہے

اڑتے ہوئےجگنوؤں کو چھوڑ کر
چاند ستاروں کا پرستار بنا ہے

جھوٹے لوگوں سےکنارہ کرکے
سچی خوشی کاطلبگاربنا ہے

جوپھول بن کرزیست میں آیاتھا
آج وہی میرے دل کا آزار بنا ہے

یہ سب پیرباباکےتعویز کاکمال ہے
جواصغرکسی دل کامختاربنا ہے
 

Rate it:
Views: 499
17 Dec, 2012