Add Poetry

چاند یہ کیوں ہنستا ھے مجھہ پر۔۔۔۔۔۔

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, pakistan

اے چاند بتا کیوں ہنستا رہتا ہے مجھہ پر
ساجن میرا آنے والا ہے،آئے گا
اس کی راہ میں آنکھیں بچھائے بیٹھی ھوں میں
ساجن میرا آ جائے گا
آنے والا ھے میرا ساجن
تھوڑا سا انجانا ہے پر
وعدے کا وہ کھرا بہت ھے
اے چاند بتا کیوں ہنستا رھتا ھے مجھہ پر
تجھہ کو خبر ہے،غصہ اس کا آگ کے جیسا
ڈانٹ پڑے گی جس دن تجھہ پر تو سیدھا ھو جائے گا
اے چاند بتا کیوں ہنستا رہتا ہے مجھہ پر
ساجن میرا آنے والا ہے،آئے گا

Rate it:
Views: 396
25 Sep, 2012
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets