Add Poetry

چاک قبا میری تھی تیری نہ تھی

Poet: abdul hameed By: abdul hameed, gumbat kohat

وہ جو دل پر تیر چلا
شوخ ادا تیری تھی میری نہ تھی
وہ خمارچشم پر بےخودی کی خطا
میری تھی تیری نہ تھی

کیسے مچلتا رہا شوق د ید ا ر
دل کے نہاں خا نوں میں
ھر آهٹ پر د یوانگی کی سزا
میری تھی تیری نہ تھی

رات بھرآہٹیں اور کروٹیں ،
لوگ کہتے رھے
شب تاریک میں وصل کی دعا
امیری تھی تیری نہ تھی

چرچا میری رسوائی کا
جو ھوا گاہ گاہ
وہ تو میری وفا پرجفا
تیری تھی میری نہ تھی

وہ جو سر بازارد یوانے پر
حشر اک برپا ھوا
وہاں سے ملی چا ک قبا
میری تھی تیری نہ تھی

وفاء محبت کا د م بھرتا رھے
حمید تا انتہاے حیات
تو نےآنچل اٹھا کے جو دیکھا وہ فا تحہ
میری تھی تیری نہ تھی

Rate it:
Views: 297
03 Sep, 2013
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets