چُھٹکارا

Poet: Khan Muhammad Imran - Emron Mano By: Muhammad Imran Khan, Peshawar

یادوں سے تیری چُھٹکارا میں پا نہیں سکتا
بھُلادوں سب کو تمہیں عمر بھر بھُلا نہیں سکتا

کئے تھے تم سے جو وعدے چاندنی راتوں میں
گنوا کے عمر اُن وعدوں میں نبھا نہیں سکتا

جاگے تھے ارمان میرے دل میں تیرے ساتھ صنم
اُن ارمانوں کو سرِ شام میں سُلا نہیں سکتا

چاہوں تو چھین لوں تُجھ کو میں اِس زمانے سے
مگر تُجھ کو تیرے چمن کو میں جلا نہیں سکتا

Rate it:
Views: 279
10 Mar, 2016