تھک گئے ہو تو تھکن چھوڑ کے جاسکتے ہو
تم مجھے واقعتاً چھوڑ کے جاسکتے ہو
تم سے باتوں میں مَیں اتنا ہی مگن ہوتی ہوں
مجھ کو باتوں میں مگن چھوڑ کے جاسکتے ہو
کی زمین میں
بیزار ہو تو چمن چھوڑ کے جا سکتے ہو
تم مجھے دفعتاً چھوڑ کے جا سکتے ہو
میری لگن بھی یہاں میری محنت بھی یہاں
تم اپنا جتن چھوڑ کے جا سکتے ہو
مجھے یہیں پہ رہنا ہے یہی مناسب ہے
تم اپنا وطن چھوڑ کے جا سکتے ہو
میں نے تو اپنی چال چل دی ہے
تم اپنا چلن چھوڑ کے جاسکتے ہو
میں ہمیشہ تمہیں یاد رکھوں گا
تم یہ ملن چھوڑ کے جا سکتے ہو
مجھے تو یہاں پر سکون ملتا ہے
تم یہ مسکن چھوڑ کے جا سکتے ہو
روح نے نعمان اک دن تو جانا ہے
جسم اپنا دفن چھوڑ کے جا سکتے ہو