Add Poetry

چہرے پہ آج آپ کے مسکان بھی نہیں

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملایشیا

آؤ گے ملنے بعد میں امکان بھی نہیں
چہرے پہ آج آپ کے مسکان بھی نہیں

جب سے نگاہِ ناز نے بدلے ہیں سلسلے
کاجل یہ میری آنکھ میں حیران بھی نہیں

چھوڑی ہے جب سے پیار کے گلشن کی وہ گلی
اب میری گھر میں پھول سے پہچان بھی نہیں

کیسی یہ اس نے پیار پہ لکھی ہے اک غزل
جس میں شبِ حیات کا عنوان بھی نہیں

مدت کے بعد لوٹی ہوں ،قسمت میں اب مری
"لاہور " بھی نہیں ہے تو "مردان "بھی نہیں

اچھے دنوں میں ساتھ تھا ہر ایک کا مگر
مشکل میں ساتھ آج وشمہ خان بھی نہیں

Rate it:
Views: 477
17 Jul, 2017
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets