کس قدر ہے حسین رات
جیسے چاند بنا ہو دلہا آج
تارے ہوں سب باراتی
آسمان ہو نغمہ کھا
ہوا بھی گنگناتی ہو
کائنات بھی تالی بجاتی ہو
ہر چہرہ ہو جیسے کوئی گلاب
ہر کوئی ہو رات جگانے میں
صبح بھی نہ آتی ہو
سونے کے رت پر سوار
چاند کی چاندنی آتی ہو
یہ دعا ہے میری
ہر لڑکی ہو چاندنی اس کا کوئی چاند ہو
دونوں ایک دوجے کے پاس ہوں
بس سب کے نصیب میں
ایسی مبارک رات ہو
خان تم نہیں کسی کے چاند
جو دیکھ رہے ہو
کاش سچا وہ خواب ہو