Add Poetry

کبھی جب میں نہیں ہوں گى

Poet: By: Rania Ch, Lahore

کبھی جب میں نہیں ہوں گى
تمہیں سب یاد آئے گا
وہ میری بے کراں چاہت
تمہارے نام کی عادت
وہ میرے عشق کی شدت
وصال و ہجر کی لذت
تمہاری ہر ادا کو شاعری کا رنگ دے دینا
خود اپنی خواہشوں کو بے بسی کا رنگ دے دینا
تمہیں سب یاد آئے گا..
وہ میری آنکھ کا نم بھی
وفاؤں کا وہ موسم بھی
جنوں خیزی کا عالم بھی
مری ہر اک خوشی ہر غم بھی
مرا وہ مسکرا کر درد کو دل سے لگا لینا
تمہاری خواب سی آنکھوں کا ہر آنسو چرا لینا
تمہیں سب یاد آئے گا
تمہاری سوچ میں رہنا
تمہاری بے رخی سہنا
بُھلا کر رنجشیں ساری
فقط "اپنا" تمہیں کہنا
تمہارے نام کو تسبیح کی صورت بنا لینا
تمہارے ذکر سے دل کا ہر اک گوشہ سجا لینا..
ابھی تو مسکرا کر تم مری باتوں کو سنتے ہو
مگر یہ جان لو جاناں!
تمہیں سب یاد آئے گا
کبھی جو میں نہیں ہوں گی

Rate it:
Views: 1034
31 Oct, 2016
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets