کبھی ہم نوا کبھی اجنبی اسی حال میں رہی زندگی
کبھی مل گئی کبھی کھو گئی اسی حال میں رہی زندگی
یہ ہی کل مرا یہ ہی آج ہے کبھی میں جدا کبھی وہ جدا
کبھی میں خفا کبھی وہ لڑی اسی حال میں رہی زندگی
تری بندگی میں جیا مگر مری بندگی بھی کیا ہوئی ؟؟؟
تری ذات مجھ پہ نہاں رہی اسی حال میں رہی زندگی
کبھی تاج پر کبھی پا تلے رہی بےکلی میں گھڑی گھڑی
اسی حال میں رہی زندگی اسی حال میں رہی زندگی
وہ جو قوم تھی کبھی اک صدا یونہی ٹکڑیوں میں وہ بٹ گئی
کبھی یا خدا کبھی یا نبی اسی حال میں رہی زندگی