Add Poetry

کبھی یادوں کے ساحل پر تمہارا نام لکھتے تھے

Poet: hussain nisar By: hussain nisar, karachi

کبھی یادوں کے ساحل پر تمہارا نام لکھتے تھے
عجب ذوقِ جنوں تھا ہم صبح کو شام لکھتے تھے

کبھی ہم بھی تھے تیرے حسنِ بے خود کے قصیدہ خواں
تری مستی بھری آنکھیں چھلکتا جام لکھتے تھے

تجسس ہی تجسس تھا فقط عنوانِ ہستی میں
تمہاری یاد کے موسم تمہارے نام لکھتے تھے

تمہارے ہی خیالوں میں گزاری ذندگی اپنی
دلِ وحشی کو اس بستی میں زیرِ دام لکھتے تھے

تجھے دیکھا تو یاد آیا کبھی ہم بھی سخنور تھے
تری باتیں خیالوں کے نگر میں عام لکھتے تھے

مقامِ عشق میں اب راستے دشوار ہیں جاناں
کبھی راوی ہمارے بخت میں آرام لکھتے تھے

دیا ہے امتحاں یہ درس گاہِ عشق و مستی میں
در و دیوار پر اکثر تمہارا نام لکھتے تھے

رقم تھا اک وہی غم بس مرے قرطاسِ ہستی پہ
وہی وحشت وہی شدت کہ ہر اک گام لکھتے تھے

نثار ہم ہی سمجھ پائے نہ خود دیوانگی اپنی
کہ جذبہء جنوں کو جذبہء بے نام لکھتے تھے

Rate it:
Views: 609
08 Aug, 2014
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets