Add Poetry

کسی بھی کام میں اب دِل مِرا ذرا نہ لگے

Poet: Shafiq Khalish By: Saeed Afghani, washington, DC USA

 کسی بھی کام میں اب دِل مِرا ذرا نہ لگے
کسی کی شکل اب اچھّی تِرے سِوا نہ لگے

نِگاہِ ناز نے جانے کِیا ہے کیا جادُو
کہ کوئی کام نہ ہونے پہ بھی رُکا نہ لگے

رہے ملال، جو ضائع ہو ایک لمحہ بھی
تِرے خیال میں گُزرے جو دِن، بُرا نہ لگے

خرامِ ناز ہے اُس کا، کہ جُھومنا گُل کا
مُماثلت میں، جو پُوچھو تو کُچھ جُدا نہ لگے

یقین میری محبّت پہ آگیا، شاید
سزا وہ دیتے ہیں ایسی، کہ جو سزا نہ لگے

اب اور مشورے اُن کو نہ دو خُدا کے لیے
تمھاری بات جنھیں اب کوئی بجا نہ لگے

بہار آئی ہے، پھر بھی ہے اُن کے دل میں خلش
تو پُھول جیسا وہ چہرہ، کِھلا کِھلا نہ لگے

Rate it:
Views: 270
16 Jun, 2015
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets