کسی کا آسمان
Poet: Hukhan By: Hukhan, karachiہاں اب بھی یاد ہے
اس کا یوں مسکرانا
کائنات کو روشن بنانا
بڑی سی شام میں
چھوٹا سا وجود اس کا
بن جانا چاند زمین کا
کوئی نہ ہے تم سا
یہ سچ تھا
کل کا اور آج کا
جیسے ہو کوئی اپنا سا
مگر مہمان سا
خوشبو سی غزل سی اَن کہی
جگنو سے لفظ
موتیوں سے احساس
انمول سی مسکان
بے جان سی مورتی
پڑ گئی ہو جان
بن گئی ہو
کسی کے جینے کا سامان
خود سے آج بھی انجان
مگر کسی کی زمین
کسی کا آسمان
ہاں کسی کا آسمان،،،
More Love / Romantic Poetry






