Add Poetry

کسی کسی پہ ہی کھلتا ہے رازِ ہجر و وصال

Poet: Tariq Butt By: Gul Bose, Karachi

دیارِ شوق میں کب رتجگا نہیں ہوتا
مگر ہر آنکھ کو یہ حوصلہ نہیں ہوتا

کسی کسی پہ ہی کھلتا ہے رازِ ہجر و وصال
ہر ایک دل کو یہ منصب عطا نہیں ہوتا

لگی ہے بھیڑ مناظر کی تا بہ حدِّ نگاہ
جو دیکھو تو کوئی منظر نیا نہیں ہوتا

میں خود سے پوچھتا ہوں کون ہے، کہاں ہے تو
جواب لینے کا پھر حوصلہ نہیں ہوتا

اُسی کا نام پکارا ہے روز و شب لیکن
وہ بے نیاز ہے، میرا خدا نہیں ہوتا

چراغِ آرزوئے شوق کو بجھا نہ سمجھ
بجھا سا لگتا ہے لیکن بجھا نہیں ہوتا

چلو وہ راندۂ درگاہِ دوستاں ہی سہی
دل ایسا دوست کوئی دوسرا نہیں ہوتا
 

Rate it:
Views: 497
28 Feb, 2009
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets