کسی کے آنے کا انتظار

Poet: M.Asghar Mirpuri By: M.Asghar Mirpuri, Birmingham

لگتا ہے کسی سے دل لگا بیٹھے ہو
اپنا چین وسکون گنوا بیٹھے ہو

کسی کے آنے کا انتظار ہے شاید
جو راہوں میں چراغ جلا بیٹھے ہو

جس کے ہجر میں جان پہ بنی ہے
اسی سے وصل کی امید لگا بیٹھے ہو

آخر اس میں ایسی کیا خاص بات ہے
جس کی خاطر دنیا کو بھلا بیٹھے ہو

یہ دل کی راہوں کو سدا روشن رکھے گی
جو محبت کی شمح جلا بیٹھے ہو

Rate it:
Views: 508
24 Mar, 2011