Add Poetry

کس قدر انوکھا ہے رابطہ محبت کا

Poet: By: Azam, Gujranwala

کس قدر انوکھا ہے رابطہ محبت کا
کب ناجانے ہو جائے معجزہ محبت کا

اپنی ذات سے بھی وہ اجنبی سا لگتا ہے
جس کے ساتھ ہو جائے حادثہ محبت کا

وہ چلا ہی جاتا ہے جس نے جانا ہوتا ہے
لاکھ دو چاہے اس کو واسطہ محبت کا

زندگی میں جینے کا آسرہ نہیں رہتا
جب کسی سے چھن جائے حوصلہ محبت کا

دوستوں سے اعظم اگر تمہیں محبت ہے
دوستوں کو مت دینا مشورہ محبت کا

Rate it:
Views: 486
31 Aug, 2010
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets