کمال لکھتا ہوں
Poet: Syed Muhammad Hammad Tahiri By: Hammad, Hyderabadجو بھی لکھتا ہوں کمال لکھتا ہوں
تیرے حسن کو بے مثال لکھتا ہوں
تیرے انداز نے کردیا مجھے دیوانہ تیرا
تیری چاہت کا خود کو یرگمال لکھتا ہوں
یہ سارا حسن میرے اشعار میں آتا ہے اس لئے
اپنے اشعار میں تیرا حسن و جمال لکھتا ہوں
جان جاتی ہے مگر یہ عشق نہیں جاتا دل سے
اس لئے عشق کو میں اک وبال لکھتا ہوں
تو مجھے ملے نہ ملے پھر بھی تجھ کو چاہوں گا
یہ میری محبت ہے لازوال لکھتا ہوں
حماد نہیں ملتا مجھے لکھنے کو جب کچھ
پھر بے بسی کا اپنی احوال لکھتا ہوں
More Love / Romantic Poetry






