کمال
Poet: م الف ارشیؔ By: Muhammad Arshad Qureshi (Arshi), Karachiہماری فکر تو اس کا خیال رکھا ہے
اسی تو بات میں اس نے کمال رکھا ہے
وہ محفلوں میں بھی کیوں اب نظر نہیں آتا
نہ جانے کون سا دل میں ملال رکھا ہے
کبھی تو آؤ تمہیں یہ بھی پھر دکھاتا ہوں
تمہاری یادوں کو ہم نے سنبھال رکھا ہے
بڑے خلوص سے ملتا رہا ہے لوگوں سے
ہمیں تو اس نے سدا سے ہی ٹال رکھا ہے
خدا کرے کہ تمہیں کوئی کام پڑ جائے
تمہارے واسطے ہم نے سوال رکھا ہے
More Love / Romantic Poetry






