کوئی سلسلہ ناں رہا
Poet: Shabeeb Hashmi By: Shabeeb Hashmi, Al-Khobar K.S.Aہوئے ہیں ایسے جدا کہ کوئی سلسلہ ناں رہا
کیسے بتائیں سبب ہم میں حوصلہ ناں رہا
وفا کے دیپ جلے تھے وہ سب بے نور ہوئے
ہمیں بھی اپنے چراغوں سے کچھ گلہ ناں رہا
تڑپتی راتیں ہیں اور چاند کی وہ بے خوابی
وہ ایک در تھا محبت کا اب کھلا ناں رہا
سلگتے ارمانوں میں ہے راکھ گزرے موسم کی
کریں اب کیسے محبت کہ کچھ صلہ ناں رہا
More Love / Romantic Poetry







