کوئی پیار کرنے والا نہیں
Poet: M.Asghar Mirpuri By: M.Asghar Mipuri, Birminghamتنہا ہیں کوئی پیار کرنے والا نہیں
ہم سے کوئی بھی لڑنے والا نہیں
دل کی کتاب میں تو بہت کچھ لکھا ہے
مگر اسے کوئی پڑھنے والا نہیں
ہم تو سبھی دوستوں سے ڈرتے ہیں
ہم سے تو کوئی ڈرنے والا نہیں
ہم نے تو دنیا میں پیار ہی پیار بانٹا
کوئی ہمارے آنسو پونچھنے والا نہیں
یہاں مطلب کے ہیں سب رشتے اصغر
کوئی کسی پہ جاں نثار کرنے والا نہیں
More Love / Romantic Poetry






