Add Poetry

کچھ افزوں قیاس اِس گذر کو نویل نہ ملا

Poet: Santosh Gomani By: Santosh Gomani, Mithi

کچھ افزوں قیاس اِس گذر کو نویل نہ ملا
شاید اُس لیئے زندگی کو راستہ طویل نہ ملا

ہم ہماری لاغری کی وسعت میں رہہ گئے
اور کئی علامتیں تھی جن کا تفصیل نہ ملا

نسل کردار کے ٹھہراؤ میں مہذب بنتے ہیں
کسی بھی جنم کو بخشش میں اصیل نہ ملا

سبھی چارہ گروں نے گواہی دی تھی کہ
کوئی بھی زخم تھا تو اتنا قلیل نہ ملا

بڑی پاکیزگی کے ساتھ عروج ڈھونڈتے ہیں
لوگوں کو اپنے مزاج کا بھی دلیل نہ ملا

گمنامی نے غرق کیا تھا سوچ کا دامن مگر
عشق کا وہ حال بھی مجھے علیل نہ ملا

 

Rate it:
Views: 277
05 Feb, 2011
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets