Add Poetry

کچھ تم نے کہا ہوتا

Poet: AF(Lucky) By: AF(Lucky), Saudi Arabia

کچھ تم نے کہا ہوتا
کچھ ہم نے سنا ہوتا

کچھ لمحوں کے آنچل میں
آنکھوں سے اک درد چنا ہوتا

کچھ باتیں ادھوری رہ جاتی
کچھ لفظوں کو مکمل کیا ہوتا

ماتھے پے اک چاند سجایا ہوتا
جگنوؤں کی رات میں ہمیں بلایا ہوتا

ہواؤں کی آہٹ میں اک گیت سنایا ہوتا
مجھے دیکھ کر تم نے کچھ فرمایا ہوتا

جذبوں کے دریچوں میں پیار سے
محبت کا اک پھول لگایا ہوتا

میں روٹھ جاتا اگر کبھی تم سے
کاش تم نے بھی ہمیں منایا ہوتا

Rate it:
Views: 799
23 Jan, 2013
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets