Add Poetry

کچھ سنو تو بولوں میں

Poet: shahzad hussain sa'yal By: shahzad hussain sa'yal, Sialkot

کچھ سنو تو بولوں میں
بات یہ پرانی ہے
گرمیوں کے دن تھے وہ
صبح کی گڑی ہو گی
میں اداس بیٹھا تھا
سوچ میں کہیں گم تھا
اپنے ہی خیالوں میں
پھر مجھے اچانک یہ
سانحہ کی خبر ملی
سانحہ بھی ایسا تھا
روح کو مری جس نے
زخم کچھ لگا یا تھا
ماں نہیں مری میری
مر گیا میں تھا شا ید
کچھ سنو تو بولوں میں
بات یہ پرانی ہے
آج میں جو روتا ہوں
دل سوال کرتا ہے
وجہ کیا ہے رونے کی
ماں تو اک امانت تھی
میں جواب دیتا ہوں
کچھ نظر نہیں آتا
دوستوں کی محفل میں
سب پرائے لگتے ہیں
عید بھی تو ویسی ہے
جیسی ماں کے ہوتے تھی
پر نہیں خوشی کوئی
دل یہ چاہے میرا کے
کاش وقت لوٹ آئے
کاش وقت لوٹ آئے
کاش وقت لوٹ آئے

Rate it:
Views: 403
29 Oct, 2015
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets