کیاپوچھتےہو کیسےزندگی بسرکرتاہوں
بچھڑےساتھی کویادشام وسحرکرتاہوں
رات کی خاموشی کہ سہمےسناٹےمیں
چاندسےاس کی باتیں شب بھرکرتاہوں
ستاروں کی آنکھیں بھی نم ہوجاتی ہیں
میں جب اس کی یادمیں آنکھیں ترکرتاہوں
جب وصل کی کوئی صورت نظرنہیں آتی
میں اپنےرب کی رضاپرصبر کرتا ہوں
وہاں وہ مجھےملنےکوبےقرارہوگی
یہاں میں رورو کرچھلنی جگرکرتاہوں