کیسے رخصت کروں اسے گھر سے
Poet: Kanwar Imtiaz Ahmed By: Shazia Hafeez, Attockکیسےرخصت کروں اسے گھر سے
ہوک اٹھتی ہے میرے اندر سے
یوں لگا جیسے کائنات اٹھی
وہ اٹھا یوں میرے برابر سے
کیوں مجھے کچھ نظر نہیں آتا
جانے کیا اٹھ گیا ہے منظر سے
جب سے روٹھا کنور میرا سورج
رات نکلی نہیں میرے گھر سے
More Love / Romantic Poetry







