کیوں وقت نے اس قدر رلایا
Poet: Dr.Zahid sheikh By: Dr.Zahid Sheikh, Lahore Pakistanہمیں تو اشکوں نے یہ سکھایا
ہر ایک اپنا بھی ہے پرایا
رہا ہے مشکل اگرچہ جینا
مگر کبھی سر نہیں جھکایا
عجیب دن ہیں،عجیب راتیں
ہے ساتھ کوئی تو اپنا سایہ
تلاش میں ایک بے وفا کی
گنوا دیا وہ بھی جو تھا پایا
ملا ہی کیا بیٹھے سوچتے ہیں
نہ پیار پایا ،نہ زر کمایا
قصور کیا تھا کوئی بتائے
کیوں وقت نے اس قدر رلایا
ہاں یاد آتا ہے آج بھی وہ
گیا تو پھر لوٹ کر نہ آیا
وہ نوحہ بن کے رلا رہا ہے
جو گیت تیرے لیے تھا گایا
More Love / Romantic Poetry







