اتنا بتا دے مجھے اے زندگی
کیوں ہو گئے ہیں اب وہ اجنبی
کل تک تو وہ شناسا سے تھے
کیوں برتتے ہیں اب وہ بے رخی
آنکھوں میں تھیں جنکےشوخیاں
اب لبوں پے نہیں ہے مسکان بھی
جانتے تھے ہمارا حال احباب سے
اب نہ کوئی انھیں انسیت رہی
بدل چکا ہے انکا اب معیار کیا ؟
یا بات نہیں ہم میں اب پہلے سی