کیکر کے پُھول

Poet: Sabina Rifat By: Rehman Mahmood Khan, Lahore

جِس بازُو پہ
سَر رَکھ کر تُم
برسوں پہلے سوئے تھے
آج اُسی بازُو میں پِھر سے
دَرد اُٹھا ہے شِدّت کا
مِیٹھا مِیٹھا، مَدھم مَدھم
ہَلکی ہَلکی دُھوپ میں پکتا
کانٹوں جیسی دُکھن لیے وُہ
آج کی شَب تو
دو دَھاری تلوار کے جیسا
بیماری کا دَرد نہیں ہے
دَرد پُرانی یادوں کا ہے
اور ایسے لمحوں کا ہے
تُم بِن ہمیں بِتانے ہیں جو

Rate it:
Views: 359
28 Jun, 2011