گمراہی کی تیرگیوں میں ہدایت کی روشنی پائی

Poet: Santosh Gomani By: Santosh Gomani, Mithi

گمراہی کی تیرگیوں میں ہدایت کی روشنی پائی
محبت نے دی مفیدگی، تو اطاعت کی روشنی پائی

میں اپنی شناخت کا کوئی گوشہ نشین تو نہیں
کیوں مہذب نے سوچ میں رسالت کی روشنی پائی

یہ حال مست زندگی گنہگاری سے تو نہیں بچ سکتی
ہر ملے شخص سے میں نے حکایت کی روشنی پائی

خوش دماغی ایک نعمت ہے، جسے مل جائے کہیں
نفیس چیزون نے تو ہمیشہ نزاکت کی روشنی پائی

عیار زمانے سے کچھ ترک ہونے کو ہے کیونکہ
کچھ بھٹکتی رعیت سے ہم نے رعایت کی روشنی پائی

کیفیت حال تفسیر کرون بھی تو کس سے سنتوشؔ ؟
جنہوں نے دیئے دکھ اُن سے اصلیت کی روشنی پائی

 

Rate it:
Views: 540
03 Feb, 2011