ھم نے پھولوں کی طرح خود کو کھلا کر رکھا۔۔۔۔۔

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, pakistan

ھم نے پھولوں کی طرح خود کو کھلا کر رکھا
ھم زمین کے تھے مگر رابطہ ھوا سے رکھا

ھم تیرے درد کو سینے میں لیے پھرتے ھیں
سلسلہ ھم نے دعاؤں کا خدا سے رکھا

ھم صدا دیں گے تو لہجے میں بھی چاھت ھوگی
تھا وہ خاموش تعلق جو صدا سے رکھا

Rate it:
Views: 467
27 Oct, 2012