Add Poetry

ہجر کا وصل کی شب سے ہے گماں سے آئی

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملایشیا

ہجر کا وصل کی شب سے ہے گماں سے آئی
پاس ہو کر بھی نہیں تُم ہو یہاں سے آئی

بات مشکل تھی جو آسانی سے کہہ دی تُم نے
ہو نہیں پائی وہ چہرے سے عیاں سے آئی

میں وفاو ں پہ تری شک تو نہیں کر سکتی
کوچہ " غیر میں قدموں کے نشاں سے آئی

حال دل اُس کو سنانے کا ارادہ کر کے
کہنے لگتی ہوں، نہیں ہوتا بیاں سے آئی

یوں تو کہتے ہو کہ دوری نہیں حائل کوئی
سات پردوں میں یوں رہتی ہو نہاں،سے آئی

مان لیتی ہوں کہ وشمہ ہے مو حد لیکن
دل میں پھر بھی ہے یہ تصویر کہاں سے آئی

Rate it:
Views: 360
19 Oct, 2018
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets