ہر شجر اب اُداس ہے (2)

Poet: NEHAL INAYAT GILL By: NEHAL GILL, Gujranwala

میں نے سُنا کسی سے یہ
برسات ہوئی ہے شہر میں
سرگوشیوں کا پیغام ہے
کوئی بات ہوئی ہے شہر میں
ملے ابر تو پوچھنا
کیوں صاحب جی یہ تکرار ہے
ہر شجر اب اُداس ہے
ہر پھول سوگوار ہے
اے جانِ بہار اب لوٹ آ
بے صبر میرا انتظار ہے

میری خواہشوں کی ڈالیاں
سوکھ رہی ہیں خدا قسم
ارمان زرد ہو ہو کے
روز بکھر رہیں ہیں اے صنم
ترے بنا ترے بنا
سارا ماحول ناخوشگوار ہے
ہر شجر اب اُداس ہے
ہر پھول سوگوار ہے
اے جانِ بہار اب لوٹ آ
بے صبر میرا انتظار ہے
 

Rate it:
Views: 407
09 Jul, 2014