ہمیں معاف کردے

Poet: Zeebiii By: Zeebiii, lahore

اے ارض فلسطین ہمیں معاف کر دے
تجھےکافروں سے بچا نہ سکے ہم

طاقت تو ہےپرغیرت نہیں ہے
جبھی دشمنوں کوبھگانہ سکے ہم

ہماری اک بہن ہےان کےبس میں
قاسم کی غیرت دکھانہ سکے ہم

اے بیت المقدس ہم مجرم ہیں تیرے
ایوبی کی فتح کو چلا نہ سکے ہم

مسلم میں سب سے بڑی طاقت ہیں پر
اک اہم فرض اپنا نبھا نہ سکے ہم
 

Rate it:
Views: 391
01 Nov, 2012