ہم تیرا عتبار کرتے ہیں
Poet: Nawaz By: Bin Muhammad, dil seجو سفر اختیار کرتے ہیں
وہ ہی دریا کو پار کرتے ہیں
چل کے تو دیکھیے مسافر کا
راستے انتظار کرتے ہیں
ان سے بچھڑے تو پھر ہوا محسوس
وہ ہمیں کتنا پیار کرتے ہیں
جھوٹے وعدے کیا نہ کر ہم سے
ہم تیرا عتبار کرتے ہیں
ہم تو اس دلنواز دشمن کو
دوستوں میں شمار کرتے ہیں
More Love / Romantic Poetry






