ہم جب بھی ان سےعرض وصال کرتے ہیں

Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAM

ہم جب بھی ان سے عرض وصال کرتےہیں
جواب میں وہ الٹےسیدھے سوال کرتےہیں

میری کسی بات کی انہیں پرواہ نہیں
ہم غریبوں کا لوگ کب خیال کرتےہیں

وہ جو میری خبر ہی نہیں لیتےکبھی
جسکی خاطرسکون پائمال کرتےہیں

عید کےدن تو مجھےملنےآؤگےیا نہیں
ہم ان سےصرف اتنا سوال کرتے ہیں

ہم تو کسی کےبچھڑنےکا سوگ نہیں مناتے
وہ اور ہوں گےجو دیوانوں ساحال کرتےہیں

Rate it:
Views: 339
26 Oct, 2011