ہم نےبھی محبت کا کھیل کھیلا ہے
دل میں لگاہوا خوشیوں کامیلہ ہے
دولت سےخوشیاں خریدی جاتی ہیں
مگر ہماری جیب میں نہ دھیلا ہے
وہ ہمارےسر پہ سواررہتےہیں
ہمارا سر ہے یا کوئی ٹھیلہ ہے
ہم نہ مجنوں ہیں نہ ہی رانجھے
اور نہ ہی کوئی اپنی لیلی ہے
گاجرمولی کی طرح ارماں آتےہیں
میرا دل ہے یاسبزیوں کاتھیلہ ہے
سبھی دوستوں کودو دو ساتھی ملے
مگراصغرغریب ابھی تک اکیلا ہے